تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکی مرکزی بینک نے100 ڈالر کے نئے کرنسی نوٹ جاری کردیئے

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8691 -
واشنگٹن …امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزو نے100 ڈالر کے نئے کرنسی نوٹ جاری کردیئے، نئے نوٹ میں جعل سازی کی روک تھام کیلئے جدید سکیورٹی فیچرز شامل کئے گئے ہیں? واشنگٹن میں نئے کرنسی نوٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب میں فیڈرل ریزو کے چیئرمین بین ایس برنان کے نے بتایا کہ100 ڈالر کے نئے کرنسی نوٹ کے اجرا کا مقصد جعلی نوٹوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ، اور نیا کرنسی نوٹ فروری2011 سے جاری کیا جائے گا?بین برنان کے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں100 ڈالر مالیت کے زیر گردش نوٹوں کی مالیت6 ارب50 کروڑ ڈالر ہے امریکا نے1862 میں 100 ڈالر کا کرنسی نوٹ جاری کیا تھا جو کہ اب تک سب سے زیادہ مالیت کا امریکی ڈالر ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.