تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بجلی کے پیداواری اداروں کے مالی نقصانات ختم کئے جائیں،آئی ایم ایف

NoImage -
کراچی …آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار اور ترسیل کرنیوالے اداروں کے مالی نقصانات قومی خزانے پر بوجھ ہونے کے ساتھ مجموعی معاشی صورت حال کیلئے بھی خطرہ ہیں?ایک رپورٹ میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ بجلی کے شعبے میں بہتری کیلئے پیش رفت ہوئی ہے مگر بجلی کی پیداوار اور ترسیل کرنے والے اداروں کے مالی نقصانات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے? آئی ایم ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور رواں مالی سال پاکستان میں ترقی کی شرح3 فی صد سے زائد رہنے کی توقع ہے2010-11 میں یہ شرح4 فی صد تک پہنچنے کی توقع ہے?رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہورہا ہے جبکہ محصولات میں اضافے میں دشواریوں کی وجہ سے جولائی2010 تک ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ بہت ضروری ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.