تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار نہیں ہوں، پرویز مشرف

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8691 -
اسلام آباد…فارن ڈیسک…سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بے نظیر کے قتل کے وقت تمام اختیارات شوکت عزیز کے پاس تھے اور وہ اس سانحے کے ذمہ دار نہیں ہیں?یہ الفاظ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا حوالہ دیتے ہوئے کہے? اخبار کے مطابق پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے ذمے دار نہیں ہیں?جب بے نظیر کا قتل ہوا وہ اس وقت نہ تو حکومت کے سربراہ تھے اور نہ ہی آرمی چیف? پرویز مشرف کے مطابق اس وقت کی حکومت کے سربراہوں سے سیکورٹی خامیوں کے متعلق سوالات کئے جائیں?اس سانحے کے وقت شوکت عزیز وزیراعظم تھے اور تمام اختیارات ان کے پاس تھے جب کہ وہ صرف ایوان صدر تک محدود تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.