تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

چار افریقی ریاستوں کا انسداد دہشت گردی مرکز بنانے کا منصوبہ

NoImage -
الجیرز…فارن ڈیسک… چار افریقی ریاستوں نے الجیریا میں القاعدہ کے خطرے کے خلاف مشترکہ ا نسداد دہشت گردی مرکز بنا نے کا منصوبہ بنایا ہے?امریکی خبر رساں ادارے یو پی آئی کے مطابق الجیریا،مالی،موریطانیا اور نائجر کی مشترکا ملٹری ا سٹاف کمیٹی تمانراسٹ میں ہیڈکوارٹر کے ماتحت فورسز کا اتحاد بنائیں گی ?ان ریاستوں نے القاعدہ کے خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ جد وجہد کا اعلان کیا ہے?مغربی طاقتوں کے نزدیک القاعدہ عسکریت پسندوں نے اپنی کارروائیوں کے لئے صحارا خطے کا انتخاب کیا ہے?یاد رہے کہ موریطانیا میں القاعدہ نے دو اطالوی باشندوں کو اغوا کرلیا تھا جنہیں مالی میں مذاکرات کے بعد بازیاب کرایا گیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.