5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لیاقت جتوئی اور ان کے بھائی کیخلاف درج تین مقدمات کالعدم
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8691 -
کراچی …سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی? لیاقت جتوئی ان کے بھائی صداقت جتوئی اور دیگر کی آئینی درخواست پر ان کیخلاف درج تین مقدمات کالعدم قرار دے دئیے جبکہ ان کیخلاف چوتھے مقدمہ کو کالعدم کرنے کی درخواست کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا?درخواست گزاروں کیخلاف یہ مقدمات دادو،خیرپور کے علاقوں میں درج کئے گئے تھے?ایک مقدمہ کا تعلق لیاقت جتوئی کے مرحوم بھائی اعجاز جتوئی کے پیٹرول پمپ سے راکٹ کے خول برآمد ہونے سے ہے جبکہ دوسرے مقدمہ کا تعلق سکندر کوہاڑو کے زرعی پانی کا راستہ تبدیل کرنے سے ہے تیسرا مقدمہ اغوا کا ہے? آج عدالت کو ایس پی انوسٹی گیشن عابد پیرزادہ نے بتایا کہ ان مقدمات میں شہادتیں نہیں ملیں اس لئے ان میں مزید تفتیش نہیں کی گئی اور انہیں ختم کرنے کے بارے میں سوچا جارہا ہے ?درخواست گزار لیاقت جتوئی کے وکیل عبدالستار پیرزادہ نے مو?قف اختیار کیا کہ آئینی درخواست ان مقدمات کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر کی گئی ہے، اگر پولیس ان مقدمات کو ختم کرنا چاہتی ہے تو بہتر ہوگا کہ عدالت خود ان مقدمات کو ختم کردے?ان کے اس موقف پر عدالت نے تینوں مقدمات کالعدم قرار دے دئیے?چوتھے مقدمہ کے وکیل خواجہ نوید نے بتایا کہ اس میں لیاقت جتوئی اور20 دیگر افراد پر سکندر کوہاڑو نامی مدعی پر قاتلانہ حملہ کرنے کا الزام ہے اور اس کے خلاف درخواست دوسرے بینچ میں زیر سماعت ہے اور آئندہ سماعت میں اس مقدمہ کا بھی کالعدم ہونے کا امکان ہے?