تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بھارت، بندروں کی تعداد میں اضافے سے لوگوں کو شدید مشکلات

NoImage -
نئی دہلی…جنگ نیوز…بھارت میں بندروں کی تعداد میں اضافہ سے سیاحوں اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے? بھارت کے جنوبی صوبہ تامل ناڈو میں بندروں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے اور وہ خوراک کی تلاش کیلئے آبادیوں کا رخ کرنے لگے ہیں اور گھروں میں داخل ہو کر کھانے پینے کی اشیاء اٹھا کر لے جاتے ہیں? ہندؤں کے مذہبی عقیدے کے مطابق بندروں کو مقدس سمجھنے کی وجہ سے مندروں میں لوگ انہیں کھانے پینے کی اشیاء کھلاتے ہیں اس طرح یہ ان اشیاء کے عادی ہو جاتے ہیں? جنگلی حیات کے تحفظ کی تنظیمیں اور ادارے اس حوالے سے کام کر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ نے اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے عملے کو تربیت دینے کا پروگرام شروع کر دیا ہے تاکہ وہ بندروں کی عادت بدلنے کے علاوہ انہیں مخصوص مقامات تک محدود رکھ سکے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.