تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ملتان: فاروق ستار کی جاوید ہاشمی سے ملاقات، اکٹھے ناشتہ کیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8692 -
ملتان …ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ مضبوط وفاقی اکائیاں اور مضبوط صوبے ہی مضبوط وفاق کی ضمانت ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ یہاں پر کسی سیاسی جماعت کی اجاراہ داری نہیں جتنا حق دیگر جماعتوں کا ہے اتنا ہی حق ایم کیو ایم کا ہے?ملتان میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید ہاشمی کی دعوت پر ان کی رہائشگاہ پہنچے جہاں پر دونوں رہنماؤں نے ناشتہ کیا?جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کی? اس موقع پر ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بے روزگاری ، غربت بجلی مہنگائی کے حل کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، بلدیاتی حکومتیں جمہوریت کی نرسری ہیں? بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے چاہیے?ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم پارلیمان کو مضبوط بنائیں گے? اس وقت پاکستان اور کو قومی استحکام کی ضرورت ہے، تب ہی پاکستان میں سیاسی استحکام آئیگا، ملک اس وقت کسی بھی سیاسی محاظ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا?دوسری جانب ن لیگ کے مرکزی رہنما جاوید ہاشمی قائد اعظم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے یہاں کام کرنے سے پاکستان اور عوام کا فائدہ ہوگا? یہاں پر کسی سیاسی جماعت کی اجارہ داری نہیں جتنا حق پی پی، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کا ہے اتنا ہی حق ایم کیو ایم کا ہے?قائد اعظم کے وژن کے مطابق ہمیں نفرت کی دیواریں گرانی ہونگی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.