5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8692 -
اسلام آباد…وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے? یہ بات وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے بتائی? انھوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے ساتھ ہی عدالتی کا م شروع ہوجائیگا اور ججز تمام صوبوں ، فاٹا اور گلگت بلتستان سے لیے جائینگے? وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے دو احتساب عدالتوں کی بھی منظوری دی ہے،جو اسلام آباد میں قائم کی جائینگی ? انھوں نے کہا ججوں کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی بات میثاق جمہوریت میں بھی کی گئی تھی ?