5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ثانیہ اور شعیب کی لاہور آمد، سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8692 -
لاہور…پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی لاہورآمدکے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں?ان کی حفاظت کیلئے3 سو سے زائد پولیس اہلکار30گاڑیوں اور ان کے راستے پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے?چندروز قبل بھارت میں شادی کر کے پاکستان آنیوالے اسٹار جوڑے کی لاہور آمد کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات کر لئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں شعیب ثانیہ کے ساتھ پولیس کی بھاری سکیورٹی تعینات کی جائے گی?سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ شعیب اور ثانیہ اسپورٹس ا سٹار زہیں اوردونوں کولاہور پہنچنے پر بھرپورسکیورٹی فراہم کی جائیگی?انہوں نے کہا کہ شعیب اور ثانیہ کی شادی ،ہائی پروفائل میرج ہے اورجوڑے کی آمدپرہرسطح کے حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے?سی سی پی او نے بتایا کہ شعیب اور ثانیہ کی دعوت ولیمہ کے موقع پرکھانے اور وینیو کی بھی کڑی نگرانی ہوگی،وہ ائیر پورٹ سے گھر اور جہاں جہاں جائیں گے، روٹ پر ہائی گریڈ سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے?