تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ممبئی سے کراچی کیلئے روانہ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8692 -
سیالکوٹ/کراچی…اسپورٹس کی دنیا کے نوبیاہتا جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزاممبئی سے کراچی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں? شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر کا کہنا ہے کہ شعیب ثانیہ کی آمد پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جارہے ہیں، ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پی آئی اے کی پروازپی کے275 کے ذریعے ممبئی سے کراچی آرہے ہیں، طیارے کی بزنس کلاس میں موجود ہیں، پی آئی اے ذرائع کے مطابق یہ پروازپونے4بجے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے گی،جہاں سے وہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے?ادھر سیالکوٹ میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے بتایا کہ شعیب ثانیہ استقبالیہ کیلئے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں،انہوں نے بتایا کہ25 اپریل کو استقبالیہ میں1500 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیاہے ?انہوں نے مزید بتایا کہ شعیب ثانیہ ولیمہ تمام کرکٹرز کو کارڈ بھجوائے جارہے ہیں،جن میں رمیز راجا، انضمام الحق، عامر سہیلدیگر شامل ہیں، جبکہ کچھ کرکٹرز بیرون ملک سے بھی آرہے ہیں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کی بھانجی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ممانی کی طرح ٹینس اسٹار بنیں گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.