5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سرکلرڈیٹ کے خاتمے کیلئے 116ارب روپے ادا کرینگے، وزیراعظم
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8692 -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت سرکلرڈیٹ کے خاتمے کیلئے 116ارب روپے ادا کرے گی اور کوشش کرینگے کہ آئندہ سرکلر ڈیٹ نہ ہو? اس بات کا اعلان انہوں نے توانائی کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا? ان کا کہنا تھا کہ توانائی کا بحران فوری نہیں، بجلی کے بحران کا طویل پس منظر ہے، 1994میں بھی بجلی کا ایسا ہی بحران آیا تھا، جسے نئی تھرمل پالیسی کے ذریعے حل کیا گیا?انہوں نے کہا یہ بحران ہمیں ورثے میں ملا،عوام میں یہ ثاثر پھیلایا جارہا ہے کہ حکومت وسائل کے باوجود بجلی کا بحران ختم نہیں کرنا چاہتی،وزیراعظم نے کہا کہ کون سی حکومت ہوگی جو خود اپنے پاؤں پر ہتھوڑا مارنا چاہتی ہو، ملک کو بحران سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے، اس مسئلے کے حل کیلئے عالمی سطح پر کوشش کررہے ہیں،فرینڈز آف پاکستان سے بھی توانائی کے حوالے سے وعدے پورے کرنے کو کہا گیا ہے، ہم ملک میں عدم استحکام برداشت نہیں کرسکتے? انہوں نے کہا منتخب عوامی نمائندوں نے این ایف سی اور 18ویں ترمیم کے معاملات پر قوم کو مایوس نہیں کیا?