5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
زرعی شعبے کو166 ارب33 کروڑروپے کے قرضے جاری
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8693 -
کراچی …رواں مالی سال ابتدائی نوماہ کے دوران بینکوں نے زرعی شعبے کو166 ارب33 کروڑروپے کے قرضے جاری کیے?مرکزی بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں جولائی تا مارچ2010 زرعی قرضوں کی فراہمی میں9.53 فیصد کا اضافہ ہوا?اسٹیٹ بینک کے مطابق الائیڈ بینک، حبیب بینک، ایم سی بی بینک، نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک نے رواں مالی سال نوماہ کے دوران85 ارب17 کروڑ روپے کے قرضے جاری کیے جبکہ زرعی ترقیاتی بینک نے48 ارب98کروڑ روپے کے قرضے زرعی شعبے کے لیے فراہم کیے?مرکزی بینک نے مالی سال2009-10 کے لیے زرعی قرضوں کی فراہمی کا ہدف260 ارب روپے مقرر کیا ہے?