5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
توانائی کانفرنس: سرکاری اداروں میں دو چھٹیاں،دکانیں رات 8بجے بند
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8693 -
اسلام آباد…حکومت نے ملک میں بجلی کے بحران کو قابو پانے کیلئے سرکاری دفاتر میں ہفتے میں دو چھٹیاں اور رات 8بجے کے بعد کمرشل مارکیٹس بند کردی جائیں گی، فارمیسی اور بیکری اس سے مستثنی? ہونگی?وزیر پانی وبجلی نے توانائی کی بچت کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں کی میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میرج ہال تین گھنٹے کا فنکشن کرسکیں گے، تمام سرکاری اداروں میں 50فیصد بجلی کی بچت کی جائے گی،صبح گیارہ بجے سے پہلے ایئر کنڈیشنڈ استعمال نہیں کیا جائے گاجبکہ 20ویں گریڈ سے نیچے کا افسر بجلی استعمال نہیں کرسکے گا، نیون سائن اور بل بورڈز کی بجلی کاٹ دی جائے گی? پیپکو کی جانب سے کراچی کو ملنے والی بجلی میں تین سو میگاواٹ کمی کردی گئی ہے?صنعتی ادارے متبادل دن چھٹی کریں گے?