5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایران سے بجلی لینے میں پانچ سال لگیں گے،وزیر پانی وبجلی
NoImage -
اسلام آباد…ساڑھے چار سے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے، جب ہماری حکومت نے اقتدار سنبھالا تو 400ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ تھا، صوبوں نے اپنے واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، ایران سے بجلی لینے میں پانچ سال لگیں گے?عوام صبر کریں اور اگر احتجاج ، مظاہروں اور توڑ پھوڑ سے اگر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو میں روز احتجاج کرنے کیلئے تیار ہوں?