5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
زراعت کیلئے بجلی پیک آورز میں فراہم نہیں کی جائیگی،پرویز اشرف
NoImage -
اسلام آباد…وزیرپانی و بجلی راجا پرویز اشرف نے بتایا کہ زراعت کیلئے بجلی پیک آورز میں فراہم نہیں کی جائے گی?بجلی پیدا کرنے کیلئے گیس کی ضرورت ہے ، جس کی قلت ہے اس کے علاوہ ملک کو خشک سالی کا بھی سامنا ہے،ڈیموں میں پانی آنے سے حالات بہتر ہوجائینگے،ان کا کہنا تھاکہ دو چھٹیوں کا فیصلہ 31جولائی تک نافذ العمل ہوگا، کے ای ایس سی کے ذمے 41ارب روپے واجب الاداہیں، اسٹریٹ لائٹس سے 314میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی?