5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بجلی کی کٹوتی،کراچی تاریکی میں ڈوب جائیگا،نسرین جلیل
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8693 -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی مرکزی رہنماء اور سابق نائب ناظم کراچی نسرین جلیل نے کراچی کو بجلی کی 300میگاواٹ کمی کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہو ئے اسے کراچی دشمنی قرار دیا ہے ? سابق نائب ناظم کراچی نے کہا کہ بجلی کی کٹوتی ملک دشمنی کے مترادف ہے ،حکومتی فیصلے سے کراچی تاریکی میں ڈوب جائیگا? کراچی کی صنعتیں تباہ ہو جائیں گی ?علاوہ ازیں اراکین رابطہ کمیٹی نے صدر،وزیراعظم سے بجلی کٹوتی کافیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے?