تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

عدلیہ ارتقاء سے گزررہی ہے، دیکھنا ہے آگے کیا ہوگا، صدر زرداری

NoImage -
بہاول پور…صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات اسپیشل گروپ کررہا ہے ،90 فیصد ملزمان پکڑے گئے ہیں جبکہ قتل کے شواہد مٹانے والے افراد کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے ?بہاولپور میں ملتان پریس کلب کے وفد سے گفتگو کے دوران صدر کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے کا فیصلہ اُن کا ذاتی نہیں بلکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا فیصلہ تھا?انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کا مقصد صرف مقامی تحقیقات کو سپورٹ کرنا نہیں بلکہ یہ رپورٹ ایک بین الاقوامی دستاویز بن گئی ہے?صدر زرداری کا کہنا تھا کہ عدلیہ ارتقا کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور یہ دیکھنا ہے کہ آئندہ کیا ہوگا?انہوں نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو طاقتور بنایا ہے?اٹھارویں ترمیم میں جو نئی شقیں متعارف کرائی گئی ہیں ان سے پارلیمنٹ مضبوط ہوئی ہے اور اس کا اندازہ آنے والے وقت میں سب کو ہوجائے گا?صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ صوبہ سرحد کا نام پختونخوا رکھنے کا فیصلہ نیشنل ازم کے بڑھتے ہوئے اثرات کو سامنے رکھ کیا گیا?صوبائی حقوق دینے سے بہاول پور، ملتان اور جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں کی محرومیاں بھی کم ہوں گی?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.