5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ارتھ ڈے کی 40ویں سالگرہ : قدرتی مناظر والی تصاویر نیلامی کے لیے پیش
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8694 -
واشنگٹن …سینٹرل مانیٹرنگ …آج دنیا بھر میں خطہِ ارض سے محبت کے عالمی دن ارتھ ڈے کی40ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی جارہی ہے? 1970میں پہلی بار زمین سے محبت کرنے اور اس کی حفاظت کے لیے عالمی دن منانے کی بنیاد ڈالی گئی تھی?اس دن کی مناسبت سے امریکی ریاست نیو یارک میں خطہِ ارض کی قدرتی اور حسین مناظر والی تصاویر نیلامی کے لیے پیش کی جارہی ہیں?نیلامی کے لیے100سال کے عرصے میں تصویری شعبے میں کھینچی جانے والی شاہکارِخوبصورتی،دلفریبی اور مبہوت کن قدرتی مناظر اور مقامات والی تصاویر میں سے انتخاب کیا گیا ہے?یہ نیلامی امریکا کے ایک مشہور نیلام گھر کے تحت منعقد کی جارہی ہے جس کا پیغام زمین کی حفاظت کی کوشش ہے اور اس سلسلے میں آن لائن بھی خفیہ نیلامی کا اہتمام کیا گیا ہے?