5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
8بجے بازار بند، سرکاری دفاتر میں 2 چھٹیاں، کراچی کو ملنے والی بجلی میں کمی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8694 -
اسلام آباد…حکومت نے بجلی کے بحران میں کمی کیلئے سرکاری دفاتر میں دو چھٹیوں ، رات آٹھ بجے تک بازار بند کرنے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ? وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات سے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی 33 فیصد کمی ہوگی? کراچی کو پیپکو سے ملنے والی بجلی میں300 میگا واٹ کی کمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے ? وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تین روزہ انرجی کانفرنس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں کہا کہ بجلی کا بحران فوری پیدانہیں ہوابلکہ ورثے میں ملاہے? حکومت اس بحران پر قابو پانے کے لئے قلیل اور طویل مدتی اقدامات پر عمل کررہی ہے ? انہوں نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے500 میگاواٹ کی فوری بچت اور قلیل مدتی اقدامات کے تحت سال کے آخر تک تیرہ سو میگا واٹ بجلی کی بچت ہوگی ? اس سے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی33 فیصد کمی آئے گی ? بچت سے حاصل ہونے والی بجلی صنعت اور زراعت کے شعبوں کو ترجیحی بنیادوں پرفراہم کی جائے گی?وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سرکلرڈیٹ کے خاتمے کے لیے حکومت پاور سیکٹر کو116 ارب روپے دے گی اور بجلی کی بچت کے لئے حکومتی اقدامات کا ہر پندرہ دن پر جائزہ لیا جائے گا ? وزیراعظم نے پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں پاورپلانٹ لگانے کے لئے بیس ارب روپئے کے ابتدائی فنڈکااعلان بھی کیا? وزیر اعظم کے بعد پانی و بجلی کے وفاقی وزیر راجا پرویز اشرف نے میڈیا کو بجلی کی بچت کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کی تفصیل بتائی ? انہوں نے کہا کہ اس وقت4500سے5000 میگا واٹ بجلی کی قلت ہے ? بجلی کی بچت کے لئے ایوان صدر سمیت تمام سرکاری دفاتر میں لائٹس کا استعمال پچاس فیصد کم کیا جائے گا ? دن11بجے سے پہلے اے سی نہیں چلایا جائے گا اور20 گریڈ سے نیچے کے افسران اے سی استعمال نہیں کرسکیں گے?اسٹریٹ لائٹس بھی آلٹرنیٹ جلائی جائیں گی?یعنی ایک لائٹ جلے گی اور ایک بند رہے گی ?بل بورڈز اور سائن بورڈز کی بجلی کاٹ دی جائیگی،تجارتی بنیادوں پر سجاوٹ کے لیے روشنی کے استعمال پر پابندی ہوگی? صنعتوں میں ہفتہ وارتعطیل الگ الگ دن کی جائے گی،تجارتی مراکز رات8بجے بند کیے جائیں گے ،تاہم بیکری اورمیڈیکل اسٹورز اس سے مستثنی? ہوں گے ?شادی ہالز میں صرف تین گھنٹے بجلی استعمال کرنے کی اجازت ہوگی?سرکاری دفاترمیں ہفتے میں دودن تعطیلات ہوں گی،راجا پرویز اشرف نے بتایا کہ کراچی کو پیپکو سے ملنے والی بجلی میں300میگاواٹ کمی کافیصلہ بھی کیا گیاہے?