تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایم کیوایم فرسودہ نظام کی مستقل طور پر تبدیل چاہتی ہے ، ڈاکٹر صغیر

NoImage -
لاہور…متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 25، اپریل کو الحمراء آرٹس کونسل مال روڈ لاہور میں ہونے والے پنجاب کنونشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے منتخب عوامی نمائندوں، مقامی ذمہ داروں ، عہدیدارو ں اور کارکنوں نے لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن اور راوی ٹاؤ ن کی مختلف شاہراہوں ، چوراہوں اور عوامی مصروفیات کے حامل مقامات پرعوام میں دعوتی ہینڈ بلزاور الطاف حسین کی تصاویر پر مبنی پوسٹرتقسیم کئے اورانہیں پنجاب کنونشن میں شرکت کی دعوت دی ? اس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد ، حق پرست صوبائی وزیر خالد عمر، حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید رضا حید، سابق وزیر بلدیات سندھ محمد حسین اور سابق مشیر سندھ نعمان سہگل نے علامہ اقبال ٹاؤن اور راوی ٹاؤن کی مارکیٹوں میں جاکر دکانداروں اور کاروباری حضرات سے ملاقات کی اور انہیں 25، اپریل کو ہونیوالے پنجاب کنونشن میں شرکت کی دعوت دی ? انہوں نے مشہورشاہراہوں، چوراہوں، بازاروں اور ہوٹلوں میں بھی لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کئے ? اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہد کا مقصد صرف پاکستان میں چہروں کی تبدیلی نہیں بلکہ ایم کیوایم فرسودہ نظام کی مستقل طورپرتبدیلی چاہتی ہے اور سمجھتی ہے کہ عارضی تبدیلی کبھی بھی مسائل کا حل نہیں ہوسکتی ? انہوں نے کہاکہ 25، اپریل کو لاہور میں الحمراء آرٹس کونسل مال روڈ پر ہونے والا پنجاب کنونشن عوامی انقلاب کی راہ ہموار کریگا اور اس میں صوبہ پنجاب کے حق پرست عوام کی بھر پور شرکت ثابت کردے گی کہ وہ بھی فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہد کا حصہ بن چکے ہیں ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.