5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اسلام آبادپہنچ گئے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8694 -
کراچی… شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ?شعیب ملک اور ثانیہ مرزا آج سہ پہر ممبئی سے کراچی پہنچے تھے جہاں چند گھنٹے قیام کے بعد ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے?جیو ٹی وی کے نمائندے ماجد بھٹی جو اسی جہاز میں سوار تھے کا کہنا ہے کہپونے دو گھنٹے کے دوران شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو آرام سے سفر کرنے نہیں دیا گیا اور ان کے ساتھ آٹو گراف اور تصاویر کا اصرار کرتے رہے ?ایک موقع پر شعیب ملک نے جہاز کے کپتان سے بھی شکایت کی جس پر کپتان نے تمام مسافروں سے شعیب اور ثانیہ کو آرام سے سفر کرنے کی اپیل کرتے رہے، اسی دوران ثانیہ مرزا کی والدہ نے بھی کچھ مسافروں پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہو ئے بتایا کہ ثانیہ کو ہلکا بخار بھی ہے انہیں تنگ نہ کیا جائے انہیں سکون سے سفر کرنے دیا جائے?بعد ازاں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو وی آئی پی گیٹ سے منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ?ذرائع کے مطابق آج رات وزیر اعظم دونوں سپر اسٹار کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے?