تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جب تک غریبوں کی حکومت نہیں آتی،عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے،الطاف حسین

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8694 -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ جب تک پاکستان میں غریب اورمڈل کلا س سے تعلق رکھنے والے ایماندار اورباصلاحیت افراد کی حکومت نہیں آئے گی اس وقت تک ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، غربت ، بیروزگاری ، مہنگائی اورعوام کے دیگرمسائل حل نہیں ہوسکتے?انہوں نے یہ بات جمعرات کو لاہور اورگوجرانوالہ میں پنجاب کنونشن کی تیاریوں میں مصروف مختلف اضلاع کے کارکنوں، طلبہ ، خواتین، وکلاء اوردیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اورذمہ داروں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی? انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پنجاب کے عوام کویہ پیغام دے رہی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول اورمحرومی کے خاتمہ کیلئے عملی طورپرمیدان عمل میں آجائیں کیونکہ جس دن اپنے بنیادی حقوق سے محروم ملک بھرکے مظلوم عوام میدان عمل میں آگئے تووہ طاقتیں جوملک میں اسٹیٹس کوبرقراررکھناچاہتی ہیں وہ یادنیاکی کوئی بھی طاقت عوام کی طاقت کے سامنے نہیں ٹھہرسکے گی ?الطاف حسین نے کہاکہ ہماری جدوجہد اپنی ذات یا اپنے خاندان کیلئے نہیں بلکہ ملک اور محروم عوام کیلئے ہے، ہم فرسودہ اورگلے سڑے جاگیردارانہ اورسرمایہ دارانہ نظام کوجڑ سے اکھاڑ کر پاکستان میں عوام کی حاکمیت قائم کرناچاہتے ہیں اورعوام کوخاندانی اورموروثی نظام سیاست سے نجات دلاناچاہتے ہیں? انہوں نے پنجاب کے طلبہ وطالبات، اساتذہ، وکلاء ،صحافیوں، دانشوروں، ڈاکٹروں، انجینئروں،محنت کشوں اورتمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام سے کہاکہ وہ ایک مرتبہ ایم کیوایم کے نظریہ اورفکروفلسفہ کوبغورسنیں اورایم کیوایم کی عملی جدوجہدکاجائزہ لیں تووہ یقینا اسی نتیجے پرپہنچیں گے کہ ملک کی ابترحالت اورکچلے ہوئے عوام کی قسمت بدلنے کی واحدامیدصرف اورصرف ایم کیوایم ہے ? انہوں نے لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباداور سیالکوٹ میں پنجاب کنونشن کی تیاریوں میں مصروف ایم کیوایم کے کارکنوں،ذمہ داروں، خواتین ،طلبہ اوروکلاء کوزبردست خراج تحسین پیش کیااورانہیں فرداًفرداًشاباش پیش کی ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.