5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی:ماری پور روڈ سے چار مسلح ڈکیت گرفتار
NoImage -
کراچی…کراچی میں اینٹی وائیلنٹ سیل نے ماری پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،ملزمان مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے سمیت متعددوارداتوں میں ملوث ہیں?ایس ایس پی اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل عبداللہ شیخ نے جیو نیوز کو بتایاکہ خفیہ اطلاع ملنے پر اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے ماری پورروڈ پر چھاپہ مارا جہاں موجود ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس نے چار ملزمان ریاض حسین،عبداللہ،محمد ریاض اور رمیز راجہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا?