تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

اورکزئی ، سوات : سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں35شدت پسندہلاک

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8695 -
پشاور…اورکزئی ایجنسی اور سوات میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران35شدت پسندہلاک ہوگئے ?ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے سانگھڑا اور مشتی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان دو جھڑپیں ہوئیں?دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا? لڑائی میں31 شدت پسند مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے? سکیورٹی فورسز نے تین شدت پسندوں کو گرفتار بھی کرلیا? جھڑپ کے دوران ایک سکیورٹی اہل کار شہید اور تین زخمی ہوگئے? ادھر سوات کی تحصیل کبل کے علاقے سیگرام میں آج صبح سکیورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ? سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی جوابی کارروائی میں چار شدت پسند مارے گئے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.