تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکا تمام ممالک کی رضا مندگی تک ایٹمی ہتھیار یورپ سے نہیں نکالے گا،نیٹو

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8695 -
تالین ... نیٹو ممالک کا کہنا ہے کہ تمام ممالک کی رضا مندی تک امریکا یورپ سے اپنی ایٹمی ہتھیار نہیں نکالے گا? استھونیا کے دارلحکومت تالین میں نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے نیٹو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ امریکا یورپ میں اپنے ایٹمی ہتھیار رکھ سکے گا اور جب تک تمام ممالک کا اتفاق ہو تب امریکا یورپ سے اپنے ایٹمی ہتھیار نکالے گا?دوسری طرف روس کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا یورپ سے اپنے ہتھیار واپس نہیں نکالے گا روس اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تخفیف شروع نہیں کرے گا? یاد رہے گذشتہ دنوں روس اور امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد کم کرنے کا ایک معاہدہ کیا تھا? ترجمان کا کہنا تھا کہ نیٹو ممالک نے بوسنیا کو رکنیت دینے کی لئے منصوبہ تیار کیا ہے جس میں بوسنیا کو اپنا فوجی نظام نیٹو ممالک کے معیار کے مطابق لانا ہوں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.