5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکا: تیل کا پلانٹ دھماکے کے بعدخلیج میکسیکو میں ڈوب گیا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8695 -
واشنگٹن ... …امریکا میں زیرسمندر تیل نکالنے کی تنصیب زوردار دھماکے سے پھٹنے کے بعدخلیج میکسیکو میں ڈوب گئی ہے?حکام کے مطابق واقعہ ریاست لوزیانا کے علاقے وینس سے80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع (Deepwater Horizon) نامی تنصیب پر پیش آیا? دھماکے اور آگ لگنے کے بعد وہاں موجود 126کارکنوں میں سے بیشتر کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا?تاہم تنصیب پر کام کرنے والے 11 افراد تاحال لاپتا ہیں?حادثے کے نتیجے میں سترہ افراد زخمی ہوئے? جن میں چار کی حالت نازک ہے? گمشدہ افراد کو ہیلے کاپٹر اورکشتیوں کی مدد سے تلاش کیا جارہا ہے?