5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بنکاک :مظاہرین کے کیمپ پر حملہ ،ہلاک ہونیوالوں کی تعداد تین ہوگئی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8696 -
بنکاک ... تھائی لینڈ میں حکومت کی حمایتی مظاہرین کے کیمپ پر پانچ گرینیڈ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے ? جبکہ 70افراد زخمی ہیں? نائب وزیر اعظمSuthep Thaugsubanکے مطابق ریلی پر پانچ گرنیڈ پھینکے گئے، جس سے تین افراد ہلاک ہوگئے اور70کے قریب افراد زخمی ہیں، زخمی ہونے والوں میں غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں? گرنیڈ حملوں سے کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، جبکہ بھگدڑ بھی مچ گئی، ?دھماکوں کے بعد حکومتی حامیوں اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، تھائی حکام کے مطابق گرنینڈ سابق وزیر اعظم تھاکسن شناونترا کے حامیوں کے احتجاجی کیمپ کی جانب سے پھینکے گئے تھے اور گرنیڈ پھینکنے میں ایک لانچر کا استعمال کیا گیا تھا? امریکااور اقوام متحدہ نے حکومت اور اپوزیشن مظاہرین سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات طے کریں،اپوزیشن مظاہرین نے دھماکوں میں ملوث ہونے کی سخت تردید کی ہے اپوزیشن مظاہرین گذشتہ کئی دنوں سے دارلحکومت بنکاک کے کمرشل اسٹریٹس میں کیمپ لگا کر احتجاج کر رہے ہیں، دھماکوں کے بعد وزیر اعظم نے ایک ہنگامی اجلاس بلایا ہے ، دوسری جانب فوج نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اپوزیشن کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کو تیار ہے ?