تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی: مختلف واقعات میں2خواتین سمیت5افراد ہلاک

NoImage -
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات و واقعات میں 2خواتین سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے?پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی کے قریب ہجرت کالونی گلی نمبر 30 میں گھر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سالہ سلمی? زوجہ عبدالقیوم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئی? ڈیفنس فیزV سلطان مسجد کے قریب موٹر سائیکل اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پنجاب کالونی کا رہائشی52سالہ موٹر سائیکل سوار علی اکبر شاہانی ولد امید علی ہلاک ہوگیا? ڈالمیاکے قریب لکی سیمنٹ فیکٹری میں کام کے دوران بھاری چیز سر پر گرنے سے نارتھ ناظم آباد کا رہائشی 45سالہ مقصود علی ولد نبی بخش ہلاک ہوگیا لانڈھی عوامی کالونی میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا? ڈرگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے18سالہ لڑکی سلمہ ہلاک ہوگئی ?تمام لاشوں کو ضباطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.