تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

حیدرآباد: گرفتاریوں کیخلاف لواحقین کا احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8696 -
حیدرآباد ... حیدرآبادپولیس نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو کے بیٹے کوزخمی کرنے کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کرلیاتھا?جس کے خلاف زیرحراست افرادکے اہل خانہ نے آج حیدرآباد بائے پاس پر دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کر دیا?پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روزپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کے بیٹے عمیر چانڈیوکاگاڑی اوورٹیک کرنے کے تنازعہ پر پیپلز پارٹی کے مقامی کارکن اقبال سومرو کے عزیزدیدارسومرو سے جھگڑا ہواجس کے بعددونوں ایک دوسرے کے حملے سے زخمی ہوگئے?پولیس کے مطابق عمیر چانڈیو کی فریاد پرمقدمہ درج کر کے گوٹھ طیب سومرواورگوٹھ عثمان سومرو سے7 افراد کو گرفتار کیاگیاہے? جبکہ آج گرفتار ہونے والے 7افراد کے لواحقین نے یک طرفہ گرفتاریوں کے خلاف حیدر آباد بائے پاس کو دھرنا دے کر ٹریفک کے لئے بلاک کردیاجس کے باعث اندرون ملک جانے والے ٹریفک کی لمبی قطاریں بندھ گئیں? اوربائے پاس پردو گھنٹے سے زائد ٹریفک بلاک رہا? تاہم پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین سے مذاکرات کی ناکامی کے بعدانہیں لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ سے منتشر کر کے بائے پاس کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.