5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارت،جڑواں بچوں کے220جوڑوں کے معمے سے ماہرین پریشان
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8697 -
نئی دہلی…سینٹرل مانیٹرنگ…بھارتی ریاست کیرالہ کے کوڈھنی گاؤں میں صرف 2ہزار خاندانوں میں جڑواں بچوں کی 220جوڑیوں نے دنیا بھر کے ماہرین کو اپناسر کھجانے پر مجبور کردیا ہے?عالمی اوسط کے مطابق کسی ایک علاقے یا حصے میں جڑواں بچوں کے حساب سے اس گاؤں میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا تناسب چھ گنا زیادہ ہے?صرف پچھلے پانچ سالوں میں اس گاؤں میں 60جڑواں بچوں کی جوڑیوں کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے?گو اب تک رجسڑ شدہ جڑواں جوڑیوں کی تعداد صرف 220سامنے آئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ اضافے ہونے سے یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ یعنی300سے350کے لگ بھگ ہوسکتی ہے اور مقامی اور عالمی سطح کے مایہ ناز ڈاکٹر بھی تاحال اس معمے کو سلجھانے سے قاصر نظر آرہے ہیں?