5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لیزا رے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لئے تیار
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8697 -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بھارت کی خوبصورت آنکھوں والی اداکارہ اور ماڈل لیزا رے کینسر کے کامیاب علاج کے بعد صحت یابی کی جانب گامزن ہیں? کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ لیزا رے کا کہنا ہے کہ انہوں نے Stem Cell Transplant کے ذریعے کینسر کا کامیاب علاج کروالیا ہے اور اب وہ ایک مرتبہ پھر خود کو پُر عزم اور باہمت محسوس کررہی ہیں ?لیزا رے نے ایک سال قبل خون کے کینسر کی ایک مہلک قسم کا شکار ہونے کے بعد اپنی فنی زندگی کو خیر باد کہہ دیا تھاتاہم اب ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد بھارت لوٹیں گی اور ایک نئے سرے سے اپنی زندگی کا آغاز کریں گی?