تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بازار 8بجے بند کرنے کے فیصلے پر تاجروں کی دو روزہ ہڑتال کی دھمکی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8698 -
کراچی …حکومت کی جانب سے بجلی کی بچت کے لیے کاروباری مراکز کو8 بجے بند کرنے کیخلاف مختلف تاجروں کی تنظیموں نے48گھنٹے کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کی دھمکی دے دی?آج بعد نماز جمعہ مختلف تاجروں کی تنظیموں نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں گذشتہ روز حکومت کی جانب سے کراچی کو بجلی کی سپلائی میں300میگاواٹ کم کرنے اور کاروبار مراکز کو8بجے بند کرنے پر غور کیا جائیگا?تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ کاروباری مراکز پر خریداری کا زور شام کے اوقات میں ہی شروع ہوتی ہے اس لیے دکانوں کو رات10 بجے سے قبل بند کرنا مشکل ہوگا?تاجر برادری کا مزید کہنا ہے کہ کاروباری طبقہ پہلے ہی امن وامان اور ڈکیتی کے واقعات کے باعث مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں اور اب کاروباری مراکز کو8 بجے بند کرنے سے کاروبار چلانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.