5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نئی توانائی پالیسی :برآمدی ہدف میں ڈھائی ارب ڈالر تک کمی کا امکان
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8698 -
کراچی … ملک بھر کے تاجروں نے دو دن کی چھٹی اور کراچی کو300 میگا واٹ بجلی کی سپلائی میں کمی سے صنعتوں میں بی شفٹ میں کام بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس سے نہ صرف یومیہ اجرت پر کام کرنیوالے متاثر ہوں گے بلکہ برآمدی ہدف میں بھی ڈھائی ارب ڈالر تک کمی ہوسکتی ہے?وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے قائمقام صدر ذکریا عثمان نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2دن کی چھٹی کے فیصلے سے صنعتوں کی پیدواری لاگت بڑھ جائے گی جبکہ کراچی چیمبر کے صدر حاجی عبدالمجید کا کہنا تھاکہ بجلی کی سپلائی میں کمی اور 2 چھٹیوں سے برآمدی آرڈرز میں ڈھائی ارب ڈالرتک کی کمی ہوسکتی ہے ?انہوں نے کہا حکومت کے اس فیصلے کیخلاف مارکیٹ ایسوسی ایشن کے خلا ف جلد احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا ?پاکستان انڈسٹریل فورم کے چیئرمین خالد تواب نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی سپلائی میں کمی سے صنعتوں کی بی شفٹ بند ہوجائے گی جس سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے?خالد تواب کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے خلاف صنعتی انجمنیں وزیر اعظم اور صدر مملکت کو ہنگامی بنیاد پر مددکیلئے پیغامات بھیجیں جائیں گے ?انہوں نے مزید کہا کہ اس سے برآمدی آرڈرز کی بروقت تر سیل بھی ناممکن ہوگی ?