5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ورلڈ جونیئر باکسنگ:پاکستان باکسنگ ٹیم کراچی سے آذربائیجان روانہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8698 -
کراچی …دوسری ورلڈ جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان باکسنگ ٹیم کراچی سے آذربائیجان روانہ ہوگئی ہے?دوسری انڈر18 ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ باکو میں پچیس اپریل سے کھیلی جائے گی جس میں ایک سو نو ملکوں کے پانچ سو سے زائد باکسرز حصہ لیں گے? چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کے چار باکسرز عطا اللہ، عبید علی، محمد تنویر اور محمد آصف ٹیم منیجر علی اکبر شاہ او رکوچ فرانسسکو کے ہمراہ کراچی سے آذربائیجان روانہ ہوئے ، ٹیم منیجر کا کہنا ہے کہ بڑے ایونٹ کیلئے پاکستانی باکسرز کو بھرپور تیاری کا موقع نہیں ملا ?اس لئے ٹیم سے زیادہ امیدیں رکھنا ٹھیک نہیں ہوگا?