تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شہری حکومت ’ورلڈ ملیریا ڈے‘ پر خصوصی اسٹال لگائے گی، محکمہ صحت

NoImage -
کراچی…ملیریا سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر لوگوں میں احتیاط کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے محکمہ صحت نے خصوصی اقدامات کئے ہیں جن کے تحت سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے زیرانتظام اسپتالوں میں 24 اور 25 اپریل کو ورلڈ ملیریا ڈے پر خصوصی اسٹال لگائے جائیں گے جہاں ملیر کے جراثیم کی تشخیص کی سہولت دستیاب ہوگی? اس کے علاوہ سٹی حکومت کے زیرانتظام تمام طبی مراکز پر خصوصی پروگرام منعقد ہوں گے جن میں ملیریا کی وجوہات، علاج اور احتیاط کے حوالے سے لوگوں کو معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ خود اور اپنی فیملی کو اس بیماری سے بچا سکیں? تمام اسپتالوں میں او پی ڈی انچارجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بخار کے تمام کیسز کو ملیریا بیراسائیٹ کی تشخیص کیلئے بھیجیں جبکہ سٹی حکومت کے تمام اسپتالوں اور طبی مراکز میں نمایاں مقامات پر ملیریا سے بچاؤ کے لئے پیغامات اور معلومات آویزاں کی جائیں گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.