5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پرویزمشرف پرآرٹیکل6کے تحت مقدمہ کیلئے درخواست دائر
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8698 -
لاہور…سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل سکس کے تحت مقدمے کے اندراج کیلئے لاہو رہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے?یہ درخواست لاہورکے ایک وکیل رانا علم دین غازی کی طرف سے دائرکی گئی ہے جس میں سابق صدر پرپندرہ مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں?درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ پرویز مشرف نے آئین کو سبوتاژ کیا،اعلی? عدلیہ کے ججوں کو قید کرنے کے ساتھ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر کو ایٹمی ٹیکنالوجی بیچنے کاالزام قبول کرنے پر مجبور کیا?سابق صدرپریہ بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ انہوں نے ہزاروں حفاظ کو قتل کرایا،سانحہ کارساز میں ملوث رہے اورڈاکٹرعافیہ کوبھی اغواکرایا?درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ سابق صدر کے خلاف آئین کے آرٹیکل سکس کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کاحکم دیا جائے?