5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
انسان کے بغیر چلنے والا نیا امریکی راکٹ آزمائشی پرواز پر خلا میں روانہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8698 -
کیپ کینورل …امریکا نے انسان کے بغیر چلنے والا نیا اٹلس راکٹ آزمائشی پرواز پر خلا میں روانہ کردیا ہے?اٹلس ایکس تھرٹی سیون بی نامی یہ خلائی جہاز جمعرات کو ریاست فلوریڈا کے خلائی مرکز سے کسی خلاباز کے بغیر زمین کے مدار کی طرف روانہ کیا گیا،یہ20 منزلہ راکٹ دو کمپنیوں نے تیار کیا ہے جس کا مقصد موجودہ خلائی شٹل کی جگہ نئی شٹل کی آزمائش کرنا ہے?اس شٹل میں خلاباز نہیں جائیں گے،نئی شٹل نو ماہ تک مدار میں رہنے کے بعد خودکار نظام کے تحت کسی رن وے پر اتر سکے گی? امریکی ائیر فورس کی یہ شٹل خفیہ فوجی مقاصد کیلئے ہے? اٹلس ایکس تھرٹی سیون بی راکٹ کی کامیابی کی صور ت میں 2011میں امریکی ایئر فورس ایسی ہی ایک اور شٹل روانہ کرے گی? بتایا گیا ہے زیادہ محفوظ اور سستے خلائی سفر کا جائزہ لینا ہے لیکن بعض اندرونی ذرائع کے مطابق ایکس تھرٹی سیون بی خلا میں سیٹلائٹ کی پوزیشن متعین کرنے اور نگرانی کے لیے استعمال کیا جائیگا?