5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بجلی بحران جاری،شہری و دیہی علاقوں میں10سے 14گھنٹے لوڈشیڈنگ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8699 -
لاہور…بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کے باوجود اب بھی ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں اب بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے? پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں ہرایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے?شہری علاقوں میں10 سے 12گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 14گھنٹے کی بجلی کی بندش جاری ہے? ایک اورصنعتی شہر گوجرانوالہ میں18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا کاروبار ٹھپ کردیا، جس کی وجہ سے اسمال کاٹیج انڈسٹری بند ہونا شروع ہوگئی ہے?میپکو ریجن میں بھی بجلی کی طویل بندش جاری ہے شہروں میں بجلی کی اعلانیہ بندش کا دورانیہ10 سے12گھنٹے اور دیہات میں15 سے16گھنٹے جاری ہے ?وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کے اعلان کے بعد آج میپکو ریجن کو نیا لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا جائے گا جس کے بعد ریجن کے شیڈول میں واضح کمی کی جائے گی?سندھ کے مختلف شہری ودیہی علاقوں میں اب بھی بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے?مانسہرہ ،کوہستان اور بٹ گرام ،سوات سمیت مختلف شہری و دیہی علاقوں میں اب بھی دن و رات کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے?طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے زراعت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچ رہاہے، بلوچستان میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے?کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش سے چھوٹے بڑے صنعتوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں?