5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بجلی مہنگی کرنے پر واپڈاور پیپکو کے سربراہان کی لاہور ہائیکورٹ طلبی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8699 -
لاہور…لاہورہائی کورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں چھ فیصد اضافے کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت ،چیئرمین واپڈا اورچیئرمین پیپکوسے29اپریل کیلئے جواب طلب کرلیا?جسٹس عمرعطابندیال نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کے احتجاج پرحکومت جاگی اورقومی توانائی کانفرنس میں اس معاملے پر غورکیاگیا? درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر فاروق حسن نے عدالت سے استدعاکی کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف حکم امتناعی جاری کیاجائے?عدالت نے کہاکہ دوسرے فریق کوسنے بغیر حکم امتناعی جاری نہیں کیاجاسکتا، اگر اضافہ غلط ہواتواسے بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کاحکم دیاجائے گا?