5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پنجاب کے عوام کو حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کرینگے، مصطفی کمال
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8699 -
کراچی …ایم کیو ایم کے رہ نما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ وزیراعلی? پنجاب شہباز شریف نے25اپریل کو پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونیوالے ایم کیو ایم کے کنونشزمیں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے?ایم کیو ایم کے چار رکنی وفد نے وزیراعلی? شہبازشریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی? وفد میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر صغیر، فیصل سبزواری، خالد عمر اور نثار احمد پنہور شامل تھے? ملاقات میں ایم کیو ایم کے پنجاب میں کنونشنزکے بارے میں بات چیت کی گئی? سابق ناظم کراچی اور متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی کمال نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنونشز کا بلدیاتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں? ایم کیوایم سندھ کے شہری علاقوں میں اپنے پیغام اور کام کو عام کرنے کے بعد اب ضروری سمجھتی ہے کہ ملک کے دوسرے حصوں تک بھی اسے پہنچایا جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کرینگے? متحدہ قومی موومنٹ کے تحت25 اپریل کو ہونیوالے کنونشنز کے سلسلے میں سرگرمیاں اور تشہیری مہم زور وشور سے جاری ہے? یہ کنونشن تین بڑے شہروں لاہور، ملتان، راولپنڈی میں ایک ساتھ ہوگا، کنونشن کے سلسلے میں لاہورکی مختلف شاہراہوں ، بازاروں،داتا دربار سمیت عوامی مصروفیت کے حامل مقامات اور دیگر مقامات پرہینڈ بلز اور پمفلٹس تقسیم کرنے کے علاوہ کارنر میٹنگز منعقد کی جارہی ہیں?