5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سال2012میں دنیا بھر سے پولیو کاخاتمہ ہو جائے گا،رپورٹ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8699 -
نیو یارک…فارن ڈیسک…2012میں دنیا بھر سے پولیوکا خاتمہ ہو جائے گا?مائکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے70کروڑ ڈالر کی امداد دی ہے?1988میں دنیا بھر میں پولیو کے کیسز3لاکھ 50ہزار سے زائد تھے، جو 2000میں ایک ہزار تک رہ گئے?امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے دنیا سیخطرناک بیماریو ں کے بچاو? کے لئے جینیوا میں عالمی ادار ہ صحت کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا? رپورٹ کے مطابق پولیو افریقا بھر میں پھیل رہا ہے? بل گیٹس نے گزشتہ برس پولیو کے خاتمے کے لئے افریقا کا دورہ کیا جہاں گزشتہ گرمیوں میں اس بیماری نیکافی متاثر کیا? اس ہفتے تاجکستان میں پولیو پھیلنے کے واقعات ہوئے جہاں گزشتہ 19برس سے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا?پولیو کے پھیلنے سے عالمی ادارہ صحت کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے? آئندہ ہفتے پولیو سے بچاو? کے لئے عالمی ادارہ صحت دیگر ممالک کی تنظیموں سے ملک کر اہم اقدامات کا اعلان کرنے والا ہے? مائیکرو سافٹ کے بانی کی فلاحی کاموں کا مرکزی نکتہ پولیو کا دنیا سے خاتمہ ہے? گزشتہ دو دہائیوں میں پولیو کو ختم کرنے کے لئے 8.2ارب ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں? گزشتہ سال نائجیریا میں16سو پولیو کے کیسز سامنے آئے جو باقی دنیا سے نصف ہیں?1988میں دنیا بھر میں پولیو کے کیسز3لاکھ 50ہزار تھے تاہم عالمی ادارہ صحت کی کوششوں سے2000میں ایک ہزار تک دنیا میں پولیوکے کیسز رہ گئے اور اگر کوششیں کامیاب ہو گئیں تو دنیا بھر سے 2012میں پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا?