تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شمالی وزیرستان: فورسز پر حملہ، آفیسر سمیت 7 اہلکار شہید،16زخمی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8699 -
میرانشاہ …شمالی وزیرستان میں تحصیل دتہ خیل کے علاقے بویا میں فوجی قافلے پر شدت پسندوں کے حملہ کے نتیجے میں7سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے?آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی قافلہ میران شاہ سے دتہ خیل جا رہا تھا کہ دہشت گردوں نے حملہ کیا،شہید ہونیوالوں میں ایک آفیسر اور ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر بھی شامل ہے? شدت پسندوں کے حملہ میں16 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے?دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں ذرائع کے مطابق جناتا کے علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران بھارتی مشین گن وکرس بھاری تعداد میں برآمد ہوئی?ذرائع کے مطابق جناتا میں ہونیوالے آپریشن کے دوران3 خودکش جیکٹس،7 بارودی سرنگیں،4گاڑیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا?آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں6 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.