5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مائع گیس کی در آمد درست ہوتی تو یہ معاملہ عدالت میں نہ آتا،چیف جسٹس
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8699 -
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر مائع گیس درآمد کے معاملات درست ہوتے تو یہ معاملہ سپریم کورٹ میں نہ آتا ?یہ ریمارکس چیف جسٹس نے ایل این جی گیس درآمد کے ٹھیکے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران دیئے?وزارت پٹرولیم کے وکیل ایس ایم ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ دستاویزات منظر عام پر آنے سے معاہدے میں شریک تمام فریق پریشان ہیں?چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے ایس ایم ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ گڈ گورننس نہیں ہے،اس پر جواب ملا کہ یہ گورننس ہی نہیں? چیف جسٹس نے کہا کہ گڈ گورننس کیلئے ہاؤس کو آرڈر میں رکھنا چاہئے ، کیس کی آئندہ سماعت سوموار کو ہوگی ?