تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آئی پی ایل تنازع بھارتی لوک سبھا میں جاپہنچا، اپوزیشن کی کڑی تنقید

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8699 -
نئی دہلی …بھارت میں جاری انڈین پریمئر لیگ کا معاملہ اب کرکٹ بورڈ کے ہاتھ سے نکل کر لوک سبھا تک جا پہنچا ہے، اپوزیشن نے حکمران جماعت کو آئی پی ایل کے معاملے پر کچھ نہ کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا?شاید انڈین پریمئر لیگ کے چیئرمین للت مودی کو دو ہفتے قبل اندازہ بھی نہیں تھا کہ ان کی لیگ کا میچ کرکٹ گراؤنڈ کے بجائے لوک سبھا میں کھیلا جائیگا،مگر جمعے کو ایسا ہی ہوا جب بھارتی اپوزیشن نے حکومت سے آئی پی ایل کے معاملے کی چھان بین کرانے کیلئے کہا ،بی جے پی کی رہنما سشما سوراج نے کہا کہ آئی پی ایل کے مالی معاملات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی بنائی جائے، دیگر ممبران نے بھی آئی پی ایل کو بھارتی تاریخ کا ایک افسوسناک باب قرار دیا، جنتا دل کے لیڈر شرد یادیو نے کہا کہ آئی پی ایل کی من مانی کی ذمہ دار حکومت ہے جس کی بے خبری کی وجہ سے دنیا بھر کا کالا دھن بھارت میں استعمال کیا جارہا ہے، بھارتی حکومت کے وزرا نے بھی زور دیاکہ حکومتی پارٹی کے کسی بھی رکن کو آئی پی ایل کی کسی فرنچائز کا حصہ نہیں ہونا چاہئے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.