5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فرانس اور بیلجیئم میں نقاب پر پابندی سے اسلامی دنیا میں غم و غصہ، رپورٹ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8700 -
سڈنی…فارن ڈیسک… فرانس اور بیلجیئم کی حکومتوں کی جانب سے مسلمان خواتین پر نقاب پہننے کی پابندی نے اسلامی دنیا میں غم و غصے کی لہر پیدا کردی ہے اگرچہ فرانس ایران اور انڈونیشیا طر ز کے حجاب کا مخالف نہیں? آسٹریلیا کے اخبار ’سڈنی ہیرالڈ مارننگ‘ نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کے حوالے سے کہا کہ کا فرانسیسی صدر نکو لس سرکوزی نے مسلمان خواتین پر برقع پہنے کی پابندی کے خلاف قانون سا زی کا حکم دے دیا ہے?فرانس اور بیلجیئیم میں مسلمان خواتین کو مکمل چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر کئی مسلمان علماء نے شدید تنقید کی ہے? دیگر یورپی ممالک اس مسئلے پر احیتیاط سے کام لے رہے ہیں? ایران کے مطابق فرانس اپنے ہی ملک کے مسلمان شہریوں کے حقوق کو نظر انداز کر گیا ہے? واضح ہو کہ فرانس نے سعودی عرب میں رائج نقاب اور افغانستان کے برقع کی طرز پر پورا چہرہ ڈھاپنے پر پابندی عائد کی ہے اور یہ ایران اور انڈونیشیا کے حجاب کے طریقے پر پابندی نہیں ہے? ایران اور انڈونیشیا میں خواتین صرف بالوں اور گردن کو چھپاتی ہیں? گزشتہ برس قاہرہ میں امریکی صدر اوباما نے یورپی ممالک کے برقع پر پابندی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا?