5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دو بیگناہ کشمیریوں کو سزائے موت دینے کیخلاف مقبوضہ وادی میں ہڑتال
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8700 -
سری نگر…بھارتی عدالت کی جانب سے جھوٹے مقدمے میں دو بے گناہ کشمیریوں کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ? مظاہرین پر پولیس کے وحشیانہ تشدد سے متعدد افراد زخمی ہوگئے? کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور سینئر رہنما سید علی گیلانی کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں نظام زندگی مکمل طورپر مفلوج ہے ? کاروباری مراکز ، بینک ، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہیں اور سڑکیں سنسان ہیں ? قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے سری نگر سمیت کئی علاقوں میں غیراعلانیہ کرفیونافذ کرکے میر واعظ عمرفاروق کوگھر میں نظر بند کردیا ہے ? اس کے باوجود سری نگر کے علاقے مائسمہ اور بارہ مولا قصبے میں مظاہرین بھارتی عدالت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے لئے جمع ہوئے ? پولیس نے اُن پر وحشیانہ تشدد کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ?