5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خیبر پختونخوا : 11سابق فوجی افسران کوپولیس میں اہم عہدوں پر تعینات
NoImage -
پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے گیارہ سابق فوجی افسران کو محکمہ پولیس میں اہم عہدوں پر تعینات کیا ہے ?صوبائی حکومت کے ایک اعلامیہ کے مطابق میجر کے عہدوں پر رہنے والے لیاقت سراج کو ایس پی ایلیٹ ٹریننگ سینٹر،میجر مقبول خان کو ایس پی ایف آر پی،شاہد خان کو ایس پی ہزارہ ریجن ، مظہر قیوم بنوں ریجن،سہیل اختر ڈیرہ اسماعیل خان ریجن،جواد محمد اکبر اور عامر خان پولیس ٹریننگ سینٹر ہنگو میں ایس پی کے عہدوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں? اسی طرح لیفٹیننٹ کرنل کے عہدوں سے ریٹائرڈ ہونے والے مرزا مومن بیگ کو ایلیٹ ٹریننگ سینٹر، ملک الدین کو مالاکنڈ ریجن، محمد اجمل خان کو مردان ریجن اور داؤد کمال کو پشاور ریجن میں اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں? ان افسران کی تعیناتی ایک سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے ?