5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پیروکی میگویل کاسترو جیل میں قیدیوں کا فٹبال ورلڈ کپ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8701 -
پیرو…پیرو کی ایک جیل میں فٹ بال کے شوقین قیدی اپنافٹ بال ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں? پیرو کے دارالحکومت لیما کی میگویل کاسترو جیل میں قیدیوں کا فٹبال ورلڈ کپ شروع ہوگیا ہے? افتتاحی میچ سے قبل ایک خصوصی تقریب بھی ہوئی جس میں قیدیوں نے موسیقی کی دھن پر خوب رقص کیا ? پہلا میچ جنوبی افریقہ اور روس کے قیدیوں کے درمیان کھیلا گیا جو جنوبی افریقہ نے3کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا?ساؤتھ افریقہ کے سفیر بھی قیدیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جیل میں موجودتھے? منتظمین نے اس میچ کے انعقاد کو قیدیوں کیلئے ایک اچھا ایونٹ قرار دیا?