5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
رواں مالی سال قومی بچت اسکیم میں169ارب روپے کی سرمایہ کاری
جنگ نیوز -
کراچی…رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران ملک بھر سے نیشنل سیونگ اسکیم میں169 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جو اسی عرصے میں گذشتہ سال سے5.62 فیصد زائد ہے?نیشنل سیونگ اسکیم حکام کے مطابق رواں مالی سال اپریل سے جون2010کے دوران ہدف حاصل کرنے کے لیے مزید71 ارب روپے سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی?حکومت نے نیشنل سیونگ اسکیم میں رواں مالی سال کے دوران سرمایہ کاری کا ہدف240 ارب روپے رکھا ہے جبکہ اپریل2010 تک ہدف کا70 فی صد حاصل کیا جاچکا ہے لیکن پورے مالی سال کا ہدف پورا کرنے کے لیے آئندہ تین ماہ کے دوران ہر ماہ اوسطاً24 ارب روپے سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی?