5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی: بجلی کا بحران شدید، ہرگھنٹے بعد ڈیڑھ گھنٹہ لوڈشیڈنگ
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . .کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے?مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک سے ڈیرھ گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ?کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ہفتے کو شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اچانک بڑھادیا ہے?ذرائع کے مطا بق کے ای ایس سی رقم بچانے کی خاطر مطلوبہ مقدار میں فرنس آئل نہیں خرید رہی جس کے نتیجے میں پاور جنریشن یونٹ اپنی پوری استعداد کے مطابق نہیں چل رہے ? شدید گرم موسم میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کے معمولات اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثرہورہی ہیں ?دوسری طرف کے ای ایس سی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلے کے مطابق واپڈا سے300میگاواٹ بجلی کم مل رہی ہے جبکہ گیس کا پریشر بھی کم ہوگیاہے??اس وجہ سے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ ہوگیاہے?